ابنا: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ کے نواحی علاقے سے سکیورٹی دستوں نے زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔پاکستان پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر ایک خالی پلاٹ پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران پولیس نے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا، جس میں کلاشنکوفیں، نائن ایم ایم، ٹی ٹی پسٹل ، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔اسلحہ میں ایک ہفتہ قبل سریاب روڈ پر دہشت گردی کی کارروائی میں فائرنگ سے 4پولیس اہلکاروں سے چھینا گیا اسلحہ بھی شامل ہے۔ اس واقعہ میں مسلح شدت پسندوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں چاروں پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
.......
/169